25 اپریل 2014 - 14:01
امریکہ نے روس کو یوکرین میں کاروائی جاری رکھنے کی بابت خبردار کیا

امریکہ نے روس کو یوکرین میں اس کی کاروائی جاری رہنے کی طرف سے خبردار کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجسنی۔ابنا۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ روس نے ایک ہفتے پہلے جنیوا میں ہوئے معاہدے کے شرائط پر عمل کرنے کے لئے ایک ٹھوس قدم بھی نہیں اٹھایا۔
امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ماسکو کے پاس وقت ختم ہوتا جا رہا ہے ۔ جان کیری نے نہایت خشک لہجے میں واشنگٹن میں صحافیوں سے کہا کہ اگر ماسکو نے یوکرین کے معاملے میں واشنگٹن کی بات نہیں مانی تو امریکہ کے پاس اضافی پابندی لگانے کے سوا کوئی اور متبادل نہیں ہوگا .
جان کیری نے ماسکو پر جنوبی اور مشرقی یوکرین میں حالیہ صورت حال کو خراب کرنے میں براہ راست طور پر ملوث ہونے کا الزام لگایا۔ جان کیری کا یہ بیان ، روس کی طرف سے یوکرین کی سرحد کے قریب فوجی مشقیں شروع کرنے کے کچھ گھنٹے بعد آیا ہے ۔
ادھرماسکو نے کہا ہے کہ وہ  روس نواز مظاہرین کے خلاف كي یف کی بڑھتی ہوئی کارروائی کے جواب میں یہ مشقیں کر رہا ہے۔ روس نے کہا کہ دوسرے فریقوں نے بحران کو کم کرنے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲